حیدرآباد۔25اگسٹ(اعتماد نیوز) آج آندھرا پردیش اسمبلی میں بجٹ پر گرما گم
بحث ہوئی جس میں اپوزیشن پارٹی لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حکمران
جماعت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کئی ایسے
فیصلے کر رہی ہے جو عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔ انہوں نے
اپنے والد وائی ایر
راج شیکھر ریڈی کے دور کو سنہرا دور قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انکے والد
کے دور میں ریاستی مالیہ میں اضافہ ہوا۔ انکے والد کے دور کے بعد ریاستی
حکومت قرضوں میں ڈوب گئی۔ جبکہ حکمران جماعت کے تلگو دیشم ارکان نے وائی
ایس جگن موہن ریڈی پر سخت انداز میں تنقید کیا۔